شمالی کوریا نےامریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازعہ دوبارہ سے شروع ہو سکتا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نئی پابندیاں عائدکیےجانےپرامریکا سے پھر ناراض ہوگیا ہے، شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگر امریکا سمجھتا ہے کہ اس طرح خطہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہوجائے گا تو یہ اُس کی بھول ہے۔
شمالی کوریا نےامریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازعہ دوبارہ سے شروع ہو سکتا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اگر یہ سمجھتا ہے کہ پابندیاں سخت کر کے اور دباؤ بڑھا کر وہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ختم کرنے پر مجبور کر سکتا ہے تو یہ اُس کی خام خیالی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں شمالی کوریا کے تین سینئر حکام پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے