25 December 2018 - 13:30
News ID: 438970
فونت
حبیب اللہ سیاری :
ایرانی آرمی کے سربراہ نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس کے پانیوں میں موجود امریکی بحری بیڑوں پر پل پل کڑی نظر رکھی ہوئے ہے ۔
 حبیب اللہ سیاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی کے ڈپٹی کوآرڈینٹر حبیب اللہ سیاری نے اپنے ایک گفتگو میں خیلج فارس میں موجود امریکی بیڑوں کی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوءے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس کے پانیوں میں موجود امریکی بحری بیڑوں پر پل پل کڑی نظر رکھی ہوئے ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : بحیرہ ہند کے شمالی پانیوں سے کوئی بھی جہاز اس خطے میں داخل ہوا تو ہم اس کی تمام نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے ۔

ایڈمیرل سیاری نے مغربی میڈیا کے اس اعلان پر کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد یو ایس ایس جان سی سٹینس امریکہ کا پہلا بیڑا ہوگا جو جمعہ کے روز تک خلیج فارس میں داخل ہوگا رد عمل پیش کرتے ہوئے بیان کیا : ہمارا سمندری خطہ لاوارث نہیں، یہاں ہر چیز کا حساب کتاب ہوتا ہے اور اس طرح نہیں کہ یہاں کوئی بھی آجائے اور اپنی مرضی کا کام کرے ۔


ایرانی آرمی کے ڈپٹی کوآرڈینٹر نے دشمن کو متنبہ کراتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سمندری حدود پر ایک لمحہ بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کسی کو بھی ہماری حدود میں نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

حبیب اللہ سیاری نے خطے میں سلامتی فراہم کرنے کے لئے غیروں کے امداد کی ضرورت نہ ہونے کی تاکید کی اور کہا : خطے کے ممالک ہی اس علاقے کو سلامتی فراہم کرسکتے ہیں لہذا ہمیں اغیار کی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔


انہوں نے ایرانی قوم کی صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران با صلاحیت اور ذہین قوم ہے اور اسے بعض ممالک کی طرح کرایے پر دستیاب ہونے والی سلامتی کی ضرورت نہیں ۔

ایرانی آرمی کے ڈپٹی کوآرڈینٹر نے خطے میں سلامتی کی ضمانت غیروں کی عدم مداخلت میں جانا ہے اور بیان کیا :  اگر آج اغیار ہمارے خطے سے نکل جائیں تو یہاں کے مسائل حل ہوں گے، جو لوگ سلامتی اور امن کا بہانہ بنا کر یہاں داخل ہوتے ہیں وہ در اصل بدامنی کو پھیلارہے ہیں جس طرح آج شام، عراق اور افغانستان کے حالات ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی میڈیہ نے اعلان کیا تھا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد یو ایس ایس جان سی سٹینس امریکہ کا پہلا بیڑا ہوگا جو جمعہ کے روز تک خلیج فارس میں داخل ہوگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬