26 December 2018 - 10:42
News ID: 438975
فونت
مرکز تصحیح قرآن تمام نسخوں کی اشاعت سے قبل پروف ریڈنگ کے بعد اشاعت کی اجازت صادر کرے گا۔
تصحیح قرآن

 رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیاء کے مرکز تصحیح قرآن کی ذمہ داری لگایی گیی ہے کہ وہ تمام قرآن کی اشاعت سے قبل اور حتی شایع کردہ نسخوں کو بھی ری چیک کرے اور احتمالی اغلاط کی تصحیح کا کام انجام دے گا۔

مرکز کے رکن احمد عارفین کا کہنا تھا: تصحیح کے لیے سوفٹ وئیر بھی تیار کیا گیا ہے اور خواہشمند حضرات جکارتہ میں رابطہ کرکے اس سوفٹ ویر کو حاصل کرسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: اس مرکز کی کوشش ہے کہ قرآنی نسخوں میں موجود احتمالی غلطیوں کو کم سے کم کیا جاسکے اور مصدقہ قرآن پیش کیا جائے۔

انڈونیشیاء میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق مختلف اشاعتی اداروں کی جانب سے بھاری تعداد میں قرآن مجید کا نسخہ پیش کیا گیا ہے اور اس ادارے پر سنگین ذمہ داری ڈالی گیی ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬