حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ قانون نافذ کرتے والے ادارے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں اور مقتولین کے ورثاء کو دی جانے والی دھمکیوں کا بھی فوری نوٹس لیں
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے ضلعی کابینہ کے ہمراہ نوابشاہ پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ قبل ایم ڈبلیوایم کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قاتلوں اور مجرموں کی جانب سے مقتولین کے ورثاء اور ایم ڈبلیوایم رہنما زاھد علی لیکھی کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔
قانون نافذ کرتے والے ادارے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں اور مقتولین کے ورثاء کو دی جانے والی دھمکیوں کا بھی فوری نوٹس لیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے