رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کے علمائے کرام نے مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر حضرت آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
علمائے ھندوستان کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :
آیت اللہ شاھرودی کے انتقال پر مجلس علمائے ھند کے جنرل سکریٹری کا پیغام تعزیت
بسم الله الرحمن الرحيم
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه
آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ، آپ اعلی درجہ کے مذھبی اور انقلابی سپاہی تھے ، ان کی شخصیت پر امام خمینی رہ اور شھید آیت اللہ باقر الصدر کو بہت اعتماد تھا ، ان کے انتقال سے جو تعلیمی خلاء پیدا ہوا ہے اسے پورا نہیں کیا جاسکتا ۔
اہم عظیم سانحہ کی امام زمانہ عج ، رھبر معظم انقلاب اسلامی ، ملت شریف ایران ، عالم تشیع، حوزات علمیہ اور مراجع تقلید عظام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور آپ کی مغفرت کی دعا کے ساتھ ساتھ آپ کے علو درجات کی دعا کرتے ہیں ۔
سید کلب جواد نقوی
جنرل سکریٹری مجلس علمائے ھند
لکھنو ھندوستان
آیت اللہ شاھرودی کے انتقال پر تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری کا تعزیتی پیغام
بسم الله الرحمن الرحيم
قال امام جعفر الصادق علیہ السلام علیہ السلام : اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه ۔
عظیم المرتب عالم، جلیل القدر فقیہ ، ثابت قدم مجاہد، با بصریت سیاستداں ، حوزہ علمیہ کے معروف استاد، اخلاق حسنہ کا مرقع، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، امام خمینی اور شھید محمد باقر الصدر اعلی اللہ مقامھم کے شاگرد رشید، رھبر معظم انقلاب دامت برکاتہ کے دیرنہ حواری و رفیق، اسلامی انقلاب کے رکن رکین ، آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاھرودی اعلی اللہ مقامہ کی دل شکن رحلت کی خبر نے سب کو غم و اندوہ اور حزن و ملال میں غرق کردی ۔
آیت سید محمود ہاشمی شاھرودی کی قدس سرہ کی بابرکت زندگی علمی خدمات اور احیائے دین اور اعلائے کلمہ حق کی راہ میں مجاہدت میں بسر ہوئی ۔
آپ انقلاب اسلامی ایران کے ایک اہم رکن ، نظام اسلامی کے اہم منصب پر فائز اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے رفقائے خاص و متعمدین میں سے تھے ۔
آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاھرودی علیہ الرحمہ کی رحلت سے عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کو بہت بڑا نقصان اور ناقابل تدارک خسارہ ہوا ہے ۔
ہم اس سانحہ ارتحال پر حضرت ولی عصر عج رھبر معظم انقلاب ، مراجع عظام ، علمائے کرام ، حوزات علمیہ اور آپ کے شاگردوں بالخصوص خانوادہ مکرم کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں ۔
رب کریم سے دعا ہے کہ مرحوم و مغفور کے درجات عالیہ کو مزید بلندی عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل مرحمت فرمائے ۔
رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ
سید صفی حیدر
جنرل سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو ھندوستان
آیت اللہ شاھرودی کے انتقال پر مھاراشٹرعلماء کونسل کے صدر کا پیغام تعزیت
بسم الله الرحمن الرحيم
موت العالم موت العالم
فقیہ مجاھد حضرت آیة العظمى محمود ھاشمی شاهرودى كى جانكاه رحلت سےدنیائے اسلام میں غم واندوہ کی لہردوڑگئی ، اس فقیہ سیعد کا فقدان اسلام میں ایسا شگاف ہےکہ جس کا پرھونا مشکل ہے۔
ھم تمام اراکین وحدت المنتظر امام زماں (عج) مھاراشٹرعلماء کونسل ، رھبرانقلاب ومراجع کرام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور درگاہ ایزدی میں دعاگوھیں کہ مرحوم ومغفورکو اپنی جواررحمت میں جگہ عنایت فرمائے اورپسمانگان صبرجمیل واجرجزیل عنایت فرمائے ۔
فقط والسلام
سید نیازحیدرحسینی
صدر وحدت المنتظر(مھاراشٹرعلماءکونسل)
آیت اللہ شاھرودی کے انتقال پر امام جمعہ چندیا مئو یوپی کا تعزیتی پیغام
انالله و انا الیه راجعون
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه
مرجع عالیقدر، فقیہ متبحر، حضرت آیت الله العظمی سید محمود هاشمی شاهردوری(رح) کی رحلت، عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره هے جس کی تلافی ناممکن هے.
هم اس عظیم سانحه پر امام زمانہ(عج) و مقام معظم رہبری ومراجع عظام، بالخصوص بیت معظم لہ و تمام اهل علم اور مومنین و مومنات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے هیں، اور خداوندعالم سے مرحوم کے لئے علو درجات کی دعا کرتے هیں، خداوندعالم مرحوم کو اعلی علیین اور جوار معصومین علیهم السلام میں جگہ عنایت فرماے آمین۔
کلب عابد خان
سہ شنبہ 25 دسمبر 2018
امام جمعہ چندیامئو، گومتی نگر، لکھنو یوپی
آیت اللہ شاھرودی کے انتقال پر انتظار فاؤنڈیشن کے مدیر کا پیغام تعزیت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انالله و انا الیه راجعون
فقیہ مجاھد حضرت آیة العظمى محمود ھاشمی شاهرودى كى رحلت سے عالم تشیع کیلئے عظیم خسارہ ہے ، ہم اس موقع پر امام زمانہ(عج) و مقام معظم رہبری ومراجع عظام، بالخصوص بیت معظم لہ و تمام اهل علم اور مومنین و مومنات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے هیں، اور خداوندعالم سے مرحوم کے لئے علو درجات کی دعا کرتے هیں، خداوندعالم مرحوم کو اعلی علیین اور جوار معصومین علیهم السلام میں جگہ عنایت فرماے آمین۔
سید سبط محمد رضوی
مديرانتظار فاؤنڈیشن