27 December 2018 - 20:56
News ID: 438991
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب فائرنگ اور میزائل داغے جانے سے متعلق متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
امریکی سفار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب فائرنگ اور میزائل داغے جانے سے متعلق متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ عرب ذرائع‏ نے گرین زون میں بڑے دھماکے کی خبـر دی ہے تاہم بعض دیگر ذرائع نے فائرنگ کی خبر دی ہے لیکن عراقی حکام نے ابھی تک ان خبـروں کی تائید یا تردید نہیں کی ہے ۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں فائرنگ،دھماکے اور میزائل داغے جانے کی خبریں ایسے میں موصول ہو رہی ہیں کہ جب اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے عراق کے خفیہ اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں امریکی فوجیوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 

عراق کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے امریکی صدر کے اس اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬