پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پشین میں ہونے والا دھماکہ، نیم فوجی دستے کے دفتر کے سامنے ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں لیویز کے تین اہلکار اور سات عام شہری زخمی ہو گئے۔
بعد ازاں دہشت گردوں نے پنجگور بازار میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہونے کی خـبر ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے