حکومت پاکستان نے اسرائیلی باشندوں کے لئے ویزہ کی فراہمی سے متعلق خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ پاکستان کے کسی بھی قسم کے تعلقات نہیں ہیں اور اسرائیلی باشندوں کو پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر ویزہ جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔
ایک اعلی سرکاری عہدیدار نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی باشندوں کو پاکستان کے مختلف ایئرپورٹ پر آن ارائیول ویزے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور حکومت اسلام آباد نے تل ابیب کے ساتھ کسی بھی قسم کے خفیہ رابطے کی بھی تردید کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے