رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کر سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، حکمران عوامی مسائل کے حل، بالخصوص بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں، ملک کو فلاحی ریاست بناکر ہی غربت کو ختم کیا جا سکتا ہے، قائداعظم کے خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر ہی معیشت کو مضبوط اور بے روزگاری کی لعنت ختم کی جا سکتی ہے، ردالفساد آپریشن کی کامیابی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ درود و سلام سے فضا کو معطر کرکے بارود کی بدبو کو ختم کرینگے، جانثاران مصطفیٰ کانفرنس اسلام و ملک دشمن قوتوں کے تابوک میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی جائے، کراچی کے امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے غریبوں کو ان کا حق دیانتداری سے ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان نشترپارک میں منعقد ہونیوالی جانثاران مصطفیٰ کانفرنس کی کاماب کیلئے عوام رابطہ مہم تیز کر دیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/