15 January 2019 - 14:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439534
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے خلاف انتہائی سخت بیان جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہو گیا ہے اور اگر ترکی نے شام میں کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکہ ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دے گا۔

تاہم آج حیران کن طور پر انہوں نے پینترا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میری ترک ہم منصب اردوغان سے فون پر بات چیت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کے فروغ کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ترک صدر سے شام میں امریکی فوجی انخلا پر بھی گفتگو کی اور انہیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران داعش کے خلاف جنگ میں اپنی تازہ ترین کامیابیوں سے آگاہ کیا جب کہ بیس میل طویل ایک سیف زون (محفوظ علاقہ) بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬