15 January 2019 - 14:19
News ID: 439535
فونت
افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والا دھماکہ مقناطیسی بم کا تھا جسے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح بم کا ایک اور دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ اس ملک کی قومی سلامتی کے ادارے کے قریب ہوا۔

 افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والا دھماکہ مقناطیسی بم کا تھا جسے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ دھماکہ آج صبح ایسے میں ہوا کہ جب کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی رہائشی کمپاؤنڈ کے باہر بارود بھری گاڑی کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوئےتھے زخمیوں میں24بچے بھی شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

حکام کے مطابق دھماکا کابل میں واقع گرین ولیج کے قریب کیا گیا، جو شہر کے مشرقی علاقے میں مصروف شاہراہ اور رہائشی آبادی کے قریب انتہائی محفوظ کمپاونڈ تصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ اس جگہ کیا گیا جہاں ایک روز قبل ایک سینئر طالبان رہنما اپنے بیس جنگجووں سمیت مارا گیا تھا، اور اس حوالے سے متعدد طالبان وہاں جمع ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬