24 January 2019 - 21:24
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439603
فونت
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی ایک اچانک کارروائی میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں تیس اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی ایک اچانک کارروائی میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں تیس اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جیزان کے علاقے جبل النار کے جنوبی و مشرقی علاقوں میں واقع سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

اس کاروائی میں سعودی اتحاد کے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کرلئے گئے, سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں خاص طور سے جیزان میں یمنی فوج کی برتری کا بخوبی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬