رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی نو منتخب مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے یہودی ساتھیوں اور اتحادیوں کا جنھوں نے مجھے تاریخ بتائی ہے شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ایلہان عمر نے اس سے پہلے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا تھا کہ صیہونی لابی ایپک امریکی سیاستدانوں کو پیسے دیتی ہے تاکہ وہ اسرائیل کی حمایت کریں۔
ڈیموکرٹیک پارٹی کے لیڈروں اور ساتھ ہی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے جن کا تعلق بھی ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے پچھلے چند روز سے ایلہان عمر پر دباؤ ڈال رکھا تھا کہ وہ اپنے اس بیان پر جس میں ایک اہم راز سے پردہ ہٹا ہے معافی مانگیں۔
اس دوران ریپبلیکنز ارکان نے بھی اسرائیل پر ایلہان عمر کی تنقید کا بہانہ بناتے ہوئے ایوان نمائندگان میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی میں ان کی رکنیت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/