17 February 2019 - 13:32
News ID: 439781
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پراس فرقہ وارانہ تعصب پرمبنی نوٹیفکیشن کےاجراء میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی اقدام کرتے ہوئے اس شرمناک نوٹیفکیشن کو واپس لیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اولادوں “ ملت جعفریہ “ کی تذلیل انتہائی قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پراس فرقہ وارانہ تعصب پرمبنی نوٹیفکیشن کےاجراء میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی اقدام کرتے ہوئے اس شرمناک نوٹیفکیشن کو واپس لیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے قیام پاکستان سے لیکر اب تلک اپنے ہزاروں پیاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دی لیکن انصاف کہ نام پہ قائم حکومت کی جانب سے بزرگ علماء بشمول مولانا مرزا یوسف حسین پر ایف آئی آر کا اندراج اور ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے فعال افراد کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں ملت کی نمائندہ طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر قومی اداروں کہ دفاتر پرچھاپے اور ملک و قوم کےمستقبل جوانوں کی بے دریغ گرفتاری و کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان ان انتقامی کاروائیوں اور شیعہ دشمن اقدامات کا فوری نوٹس لیں تاکہ ملت تشیع میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬