19 February 2019 - 12:59
News ID: 439799
فونت
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کل سعودی ولیعہد کے دورہ ہندوستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مظاہرین جن کے ہاتھوں میں سعودی صحافی خاشقجی کی تصاویر اور پلے کارڈ تھے سعودی ولیعہد بن سلمان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے اسی طرح یمن پر سعودی جارحیت اور ریاض کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد آج منگل کو ہندوستان کے دورے پر جا رہے ہیں ۔ پاکستان کے دورے کے موقع پر بھی بن سلمان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

پروگرام کے مطابق سعودی ولیعہد کو پاکستان سے سیدھے ہندوستان کا دورہ کرنا تھا لیکن پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے ان کے اسلام آباد سے سیدھے دہلی آنے پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے ریاض گئے اور اب وہاں سے آج دہلی جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬