21 February 2019 - 13:40
News ID: 439818
فونت
علامہ شیخ جواد حافظی :
بلتستان کے معروف عالم دین نے کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ اسکردو کارگل روڈ کو فوری طور پر کھول کر منقسم خاندانوں کو ملایا جائے۔

بلتستان کے معروف عالم دین علامہ شیخ جواد حافظی نے کہا ہے کہ جب تک عالمی قوانین کے حوالے سے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت واضح نہیں ہوگی سی پیک کا عظیم منصوبہ متنازعہ رہے گا۔

انہوں نے بیان کیا کہ تمام پارٹیوں کو متفقہ طور پر قرارداد منظور کرنی چاہئے، اگر کوئی جماعت پارلیمنٹ کی قرارداد کے خلاف رہی تو جی بی میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت واضح کرنا پاکستان کے لیے ضروری ہے کیونکہ عالمی طاقتوں کی نگاہیں اس خطے پر ہیں۔ بڑی عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے اور اس ضمن میں سی پیک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ  اس منصوبے میں جی بی کو بھی باقاعدہ نمائندگی ملنی چاہیے تاکہ اس علاقے کی پسماندگی بھی دور ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ اسکردو کارگل روڈ کو فوری طور پر کھول کر منقسم خاندانوں کو ملایا جائے۔ ایک طویل عرصے سے منقسم خاندانوں کی نگاہیں ذمہ دار اداروں کی طرف ہیں اور یہ انسانی بنیادی حقوق کا مسئلہ بھی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ذمہ دار ادارے فوری طور پر اس پر اقدامات کریں گے۔/۹۸۹ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬