محبوبہ مفتی :
کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے حریت لیڈروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاری سے جموں کشمیر میں حالات مزید ابتر ہی ہوں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے مزاحمتی قائدین اور بعض مذہبی جماعتوں کے خلاف شروع کئے گئے کریک ڈاؤن کو آگ پر تیل کے کام سے تعبیر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ آپ ایک شخص کو قید کرسکتے ہیں لیکن اس کی سوچ کو نہیں۔
سی این ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں ہوئی گرفتاریوں پر اپنے ٹویٹ میں سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جارہے ایسے اقدام آگ پر تیل کا کام ہی ادا کرسکتے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے بیان کیا : گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے حریت لیڈروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاری سے جموں کشمیر میں حالات مزید ابتر ہی ہوں گے۔
انہوں نے سولیہ انداز میں کہا کہ ان لیڈروں اور کارکنوں کو کن قانونی بنیادوں پر حراست میں لیا گیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے