03 March 2019 - 19:19
News ID: 439892
فونت
نوام شوستر ایلیاسی نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے ساتھ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خادمین حرمین و شرفین اور مسلمانوں کا دشمن ظالم و غاصب صیہونی حکومت کے درمیان اس قدر گہرے تعلقات پائے جاتے ہیں کہ اسرائیلی عوام بھی اس سے استفادہ کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتی اور اسی مناسب موقع کے مد نظر اسرائیلی خاتون نے محمد بن سلمان سے شادی کرنے کی پیشکش کی۔

رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی کامیڈین خاتون نوام شوستر ایلیاسی نے طنزو مزاح پروگرام میں سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے شادی کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی کامیڈین خاتون نوام شوستر ایلیاسی نے ٹی وی چینل 24 کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے ساتھ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اسرائیلی کامیڈین خاتون نے طنزو مزاحی گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی مرد کسی بلند قامت اور قوی خاتون سے شادی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ میرے اہلخانہ کا مجھ پر دباؤ ہے کہ میں جلدی شادی کروں اور شوہر کا گھر آباد کروں ۔

میں ایک بلند قامت مرد کی تلاش میں ہوں ۔ میں شہزادے کی تلاش میں ہوں۔ مجھے محمد بن سلمان چاہیے جو بلند قامت بھی ہے اور جس کے اسرائیل کے ساتھ مضبوط اور قوی تعلقات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام و مسلمانوں کا کھلا ہوا دشمن صیہونی حکومت نے مسلمانوں کی نابودی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور روز بروز نئی سازش کے تحت اسلام و مسلمانوں کو نقصان پہوجانے میں مشغول ہے جو کسی کے لئے پوشیدہ نہیں ہے مگر تعجب یہ ہے کہ خود کو مسلمانوں کا رہبر و خادم حرمین کا لقب غصب کرنے والے اسی اسلام دشمن سے اس قدر گہرے تعلقات نبھا رہے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف ہر طرح کی اسرائیلی سازش میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں پھر بھی مسلمانوں کا دل اسی ظالم بادشاہ و ولی عہد کے لئے دھڑکتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬