11 March 2019 - 20:33
News ID: 439964
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کو نشان ذوالفقار عطا کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد پہلی بار جنرل قاسم سلیمانی کو نشان ذوالفقار عطا کیا ۔  

اس سے قبل ایران کا اعلی ترین فوجی اعزاز فتح تھا جو تین بارجنرل قاسم سلیمانی کو ملا ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے تمغہ ذوالفقار دریافت کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے دعا کی۔

جنرل قاسم سلیمانی 10 مارچ 1957 کو صوبہ کرمان کے گاؤں قنات ملک میں پیدا ہوئے. 1982 میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے بعد قاسم سلیمانی جہاد کے لئے نکلے. انھوں نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران انتہائی حساس آپریشنز والفجر-8، کربلا-4، کربلا-5 اور شلمچہ میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ عراق اور شام میں امریکا اور سعودی عرب کی پشت پناہی میں بننے والے دہشت گرد تنظیم داعش کا قلہ کما کرنے میں قاسم سلیمانی کا اہم کردار ناقابل فراموش ہے۔

واضح رہے کہ نشان ذوالفقار اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ترین عسکری اعزاز ہے جسے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مبارک ہاتھوں سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے وصول کیا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬