12 March 2019 - 13:10
News ID: 439969
فونت
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی مخالفت کر دی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی مخالفت کر دی۔

نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ بطور صدر ٹرمپ پر شبہات ہیں لیکن انکا مواخذہ نہیں چاہتی، مواخذہ امریکہ کو تقسیم کی جانب لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس قابل ہی نہیں کہ انکا مواخذہ بھی کیا جائے، ایسا اقدام اس وقت تک نہیں اٹھانا چاہیئے جب تک اس کے لئے مجبور نہ ہو جائیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ میں نہیں سمجھتی کہ ٹرمپ امریکی صدارت کیلئے اہل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی، ذہانت کے اعتبار سے صدارت کے اہل نہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬