24 March 2019 - 15:03
News ID: 440040
فونت
امریکی فوجیوں نے ایک بار پھر تیرہ افغان شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔

قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن امرالدین ولی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے میں متعدد رہائشی مکانات زمین بوس ہو گئے۔

امریکی فوج کے وحشیانہ فضائی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت تیرہ افغان شہری جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ جس جگہ حملہ کیا گیا وہاں طالبان نے پناہ لے رکھی تھی۔ امریکی فوج، مختلف بہانوں سے افغانستان میں روزانہ دس ایسے حملے کرتی ہے کہ جن میں زیادہ تر بے گناہ عام شہری مارے جاتے ہیں۔

افغانستان کی پارلیمنٹ نے پچھلے چند ماہ کے دوران متعدد بار عام شہریوں کے خلاف امریکہ کے فضائی، زمینی اور ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬