حجت الاسلام ناصر عباس جعفری چوتھی مرتبہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین منتخب ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام ناصر عباس جعفری چوتھی مرتبہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین منتخب ہوگئے ہیں۔
انتخاب کا عمل اسلام آباد میں ہونے والے مرکزی کنونشن جانثار امام مہدی میں لایا گیا۔
شوریٰ عالی کے سرپرست حجت الالسلام والمسلمین علامہ صلاح الدین نے مرکزی سیکرٹری جنرل کا اعلان کیا کہ علامہ ناصر عباس جعفری ایک مرتبہ پھر اکثریت رائے سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔
علامہ ناصر عباس نے شوریٰ عمومی کے کل 250 ووٹوں میں سے 216 ووٹ لیے، مرکزی شوریٰ عمومی میں تین نام پیش کیے گئے تھے، جن میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال اور علامہ سید حسنین گریزی کا نام شامل تھا۔ انتخاب عمل میں ڈھائی سو افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے