رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر جنرل جعفری نے کہا ہے کہ پاسداران کیخلاف امریکی فیصلے کی وجہ، علاقے میں اس کی بدستور ناکامیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے امریکہ پر کاری ضرب لگانے کی ہے۔
محمد جعفری نے اپنےپیغاموں کے ذریعے ایرانی عوام، ملک کے سارے سرکاری اور فوجی حکام اور عہدیداروں کیجانب سے پاسداران اسلامی انقلاب فورس کی بھر پور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے خلاف امریکی صدر کے اس بیوقوفانہ اور غیر قانونی اقدام در اصل علاقے میں اس کی بدستور پالیسیوں کی ناکامی اور ایرانی قوم اور اس عوامی ادارے کی جانب سے امریکہ پر کاری ضرب لگانے کی ہے۔
جنرل جعفری نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب جمہوریہ اسلامی کیخلاف دشمن عناصر اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں عوام کی جانب سے پاسداران اسلامی انقلاب فورس کی حمایت ہمارے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہے جس کی پاسداری ہم پر فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسدران اسلامی انقلاب کے تمام اہلکار، قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے احکام کے مطابق اپنے فرائض بشمول ملک میں امن و استحکام کے تحفظ اور دشمنوں کیخلاف بروقت جوابی کاروائی کو سنجیدگی سے تعاقب کرتے ہوئے ان پر عمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ رات ایران کے خلاف دشمن پالیسی کے تسلسل میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا۔
اس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشتگرد کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ میں شامل کردیا۔