17 April 2019 - 23:24
News ID: 440198
فونت
ایس یو سی کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے زیراہتمام 19 اپریل بروز جمعة المبارک سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اور شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا۔

اس حوالے سے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں جبکہ خطبات جمعہ میں علماء دہشتگردی کے اس افسوسناک سانحہ پر آواز احتجاج بلند کرکے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے کیساتھ ریاستی اداروں کی توجہ مبذول کروائیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬