24 April 2019 - 11:12
News ID: 440246
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر:
اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ منتظرین امام زمان (عج) کو چاہیئے کہ وہ ہمارے سماج اور ہماری عزیز نوجوان نسل کو اس میں مبتلا ہونے سے بچائیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی کا کہنا ہے کہ اصغریہ تحریک کی جانب سے ہفتہ معرفت امام زمانہ (عج) منایا جا رہا ہے، جس میں معرفت امام زمانہ (عج) کی مناسبت سے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔

عالم ساجدی نے اپنے بیان میں کہا کہ زمانۂ غیبت دین کے امور میں عمل، جدوجہد، ذمہ داریوں کو قبول کرنے اور انہیں ادا کرنے، مقاوت، استقامت اور صبر کا زمانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام زمانہ (عج) کے منتظرین کو چاہئے کہ وہ اسلامی سماج کو لاحق خطرات کو پہچانیں کہ جنہوں نے بڑی حد تک معاشرے کے بہت بڑے حصہ کو کمزور، زبوں حالی اور کفار کی اطاعت میں مبتلا کر دیا ہے، منتظرین امام زمان (عج) کو چاہیئے کہ وہ ہمارے سماج اور ہماری عزیز نوجوان نسل کو اس میں مبتلا ہونے سے بچائیں۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ زمانۂ غیبت ذمہ داریوں کا زمانہ ہے، اعمال و اقدام کا زمانہ ہے، امید کا زمانہ ہے اور باطل پر حق کی کامیابی کا زمانہ ہے، منتظر بنیں اور عمل کریں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬