06 May 2019 - 12:29
News ID: 440329
فونت
سری لنکا نے ایسٹر حملوں کے بعد کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دو سو وہابی مبلغین سمیت چھ سو غیر ملکی وہابیوں کو ملک بدر کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے ایسٹر حملوں کے بعد کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دو سو وہابی مبلغین سمیت چھ سو غیر ملکی وہابیوں کو ملک بدر کردیا ہے۔

سری لنکا پولیس کے مطابق ویزا کی مدت سمیت زیادہ قیام کرنے والوں میں بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور مالدیپ کے وہابی شامل تھے۔

اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کے وزیر داخلہ وجیرہ ابے وردینا نے کہا کہ وہابی مبلغین قانونی طور پر آئے تھے لیکن حملوں کے بعد سکیورٹی کریک ڈاؤن سے قبل یہ تمام افراد ویزوں کی مدت سے زیادہ عرصے تک قیام کرتے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ملک بدر کردیا گیا۔

ابے وردینا نے کہا کہ ملک کی موجوہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ویزا سسٹم میں نظرثانی کی ہے اور مبلغین کیلئے ویزا کی پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ملک بدر کیا گیا ان میں دو سو وہابی مبلغ شامل تھے ۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں 21 اپریل کو ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور 5 سو افراد زخمی ہوئے، ان حملوں میں مقامی وہابی مذہبی رہنما ملوث تھا جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک بھارت گیا اور وہاں وہابی دہشت گردوں سے رابطے قائم کیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬