سرگئی لاؤروف :
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے مغربی ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی اقدامات کو خطرناک قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اپنے جاپانی ہم منصب تاروکونو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی اقدامات، اس کی جانب سے اسلحہ کی تجارت اور ترک اسحلہ جیسے معاہدوں کی پامالی عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ہیں۔
روس و جاپان امن معاہدے کے بارے میں سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی اختلافات پائے جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دوسری عالمی جنگ کو ستر برس گزر جانے کے باوجود روس اور جاپان نے تاحال امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
جزائر کوریل کی ملکیت کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں تاہم دونوں ملکوں نے امن معاہدے کے حصول کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے