محمد البخیتی :
اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما نےکہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کے شعلے سعودی عرب اور امارات تک بھی پہنچیں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ان کی شکست یقینی ہے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کے شعلے سعودی عرب اور امارات تک بھی پہنچیں گے۔
البخیتی نے کہا کہ گذشتہ سال یمنی فوج کی تجویز پر سعودی عرب کے اندر میزائل اور ڈرون حملوں کو متوقف کردیا گیا تھا تاکہ اس طرح سعودی عرب اور امارات یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ کو روک لیں لیکن انھوں نے یمن کے خلاف جنگ متوقف کرنے کے بجائے اس کی شدت میں اضافہ کردیا ان کے حملوں میں اضافہ ہوگیا اور دشمن نے ہماری امن کی کوششوں سے سوء استفادہ کیا اور اب ہمنے وہی پہلے والی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے