20 May 2019 - 11:19
News ID: 440417
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد کے  گرین زون علاقہ میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے  گرین زون علاقہ میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ راکٹوں کے حملے کے بعد امریکی سفارتخانہ میں خطرے کے الارم بجنے شروع ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی اہلکار علاقہ میں پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہےاس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عراق کی فوج نے بغداد کے گرین زون میں کاتیوشا میزائل کے داغے جانے کی تصدیق کی ہے ، عراقی سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر وہاں کی عوام مسلسل احتجاج کر رہی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬