خالد مشعل :
حماس کےسیاسی شعبہ کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل بعض علاقائی عرب ممالک کے ساتھ ملکر صدی معاملے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کےسیاسی شعبہ کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل بعض علاقائی عرب ممالک کے ساتھ ملکر صدی معاملے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
خالد مشعل نے ترک پارلیمنٹ میں فلسطین دوستی گروپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پر امریکہ اور اسرائیل اسی لئے ناراض ہیں کیونکہ وہ صدی معاملے کے خلاف ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ان ممالک کے خلاف ہیں جو فلسطینی قوم کی حمایت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے