عمان کے وزیر خارجہ :
عمان کے وزیر خارجہ نے ایران امریکہ کشیدکی اور حساب کتاب کی ذرا سی غلطی کو پورے خطے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ایک گفتگو کے درمیان بیان کیا کہ ایران اور امریکہ دونوں جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے بھی حساب کتاب کی ذراسی غلطی کی تو تشدد کے شعلے بھڑک اٹھیں گے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ ایران اور مسقط تہران تعلقات کے حوالے سے انتہائی سومند قرار دیا۔
کویت اور عمان کی ثالثی کے خبروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ثالثی نہیں بلکہ باہمی تعلقات کے تناظر میں خطے کے استحکام کی حفاظت اور تشدد کی روک تھام کی کوشش ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی پیر کے روز تہران آئے تھے اور انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے علاقائی صورتحال اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے