03 June 2019 - 15:51
News ID: 440525
فونت
عراق کے پارلیمنٹ ممبر:
عراقی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور ملک کے دفاع کمیشن کے رکن نے تاکید کی کہ خطرہ کی صورت میں ایران، عراق میں موجود تمام امریکی چھاونیوں کو نشانہ بناسکتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے بتایا کہ امریکن عراقی پارلیمنٹ ممبرس کو اپنی چھاونیوں میں جانے اور وہاں کے معاینہ کی اجازت نہیں دیتے اور دوسری جانب عراقی حکمرانوں پر ان کا دباو ہے کہ وہ امریکن فوج کو عراق سے نکلنے کے قانون کو پاس ہونے سے روکیں ۔

عراقی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور ملک کے دفاع کمیشن کے رکن «کریم المحمداوی» نے المعلومہ نیوز سائٹ کو بتایا کہ امریکن نے عراقی حکمراں ، پارلیمنٹ اور عدالت پر دباو بڑھایا ہے تاکہ وہ پارلیمنٹ میں امریکن فوج کو عراق سے نکلنے کے قانون کو پاس ہونے سے روکیں ۔  

انہوں نے عراق میں موجود امریکن چھاونیوں کے حوالہ سے کہا کہ امریکن، عراقی پارلیمنٹ ممبرس کو اپنی چھاونیوں میں جانے اور وہاں کے معاینہ کی اجازت نہیں دیتے ، ان کے بیان کے مطابق گذشتہ دنوں امریکن ، ایران پر حملہ کی غرض سے کافی اسلحے اور جنگی اسباب و وسائل اس چھاونیوں میں لائے ہیں ۔   

نیز اس پارلیمنٹ ممبر نے بتایا کہ امریکن چھاونیوں میں اسلحے اور جنگی اسباب و وسایل کی مقدار میں افزودگی علاقہ کی امنیت پر اثر انداز ہے اور ایران کے لئے عظیم خطرہ محسوب کی جاتی ہے ۔

«کریم المحمداوی» نے تاکید کی : ایران کو حق حاصل ہے کہ امریکا کی جانب سے فوجی یا جاسوسی اقدام کی صورت میں وہ عراق میں موجود تمام امریکی چھاونیوں کو اپنا نشانہ بنائے ۔   

دیگرعراقی پارلیمنٹ ممبر «محمد الداینی» نے بھی گذشتہ روز بتایا تھا کہ امریکا نے عراق میں 17 چھاونیوں قائم کر رکھی ہیں ۔/ ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬