16 June 2019 - 23:58
News ID: 440610
فونت
علی لاریجانی :
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ انسٹکیس میکنزم محض ایک کاغذ کا ٹکڑا رہ گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جوہری معاہدے کے حوالے سے فرانس کی کارکردگی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسٹکیس میکنزم محض ایک کاغذ کا ٹکڑا رہ گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "علی لاریجانی" نے فرانس کی پارلیمنٹ میں قائم خارجہ پالیسی کمیٹی کی سربراہ "دوسارنز" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرانس خطے میں اچھی طرح کردار ادا کرسکتا ہے۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ باوجود تعمیری مذاکرات کے تاہم جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے فرانسیسی صدر کیجانب سے اپنے ایرانی ہم منصب کو دیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا لہذا ہمیں اس طرح کہنا پڑتا ہے کہ انسٹکیس میکنزم محض ایک کاغذ کا ٹکڑا رہ گیا ہے۔

انہوں نے ایرانی شہر کاشان میں فرانس سے باہمی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ تعلقات کے مسائل حل نہیں ہوچکے ہیں تو یہ دونوں ملکوں کی کمپنیاں کس طرح یک دوسرے کیساتھ کام کر سکتی ہیں؟

لاریجانی مزید کہا کہ فرانس کی ٹوٹل کمپنی سب سے پہلی کمپنی تھی جس نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے ایران میں اپنی سرگرمیوں کا خاتمہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پارلیمنٹ کے ارکان، اس طرح کے فیصلوں میں اہم ادار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر فرانس کی پارلیمنٹ میں قائم خارجہ پالیسی کمیٹی کی سربراہ نے خطے میں قیام امن و سلامتی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شامی مسئلہ سیاسی طریقوں سے حل ہوجائے اور یمن میں بھی قیام امن برقرار ہوجائے۔

انہوں نے کہا ایران جوہری معاہدے کا تحفظ یورپ کیلئے اہم ہے اور اس بین الاقوامی معاہدے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

دوسارنز نے مزید کہا فرانس ایران جوہری معاہدے کے تحفط کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے جبکہ اس سلسلے میں سارے فریقین کے درمیان مشترکہ نقطہ نظر کے حصول ناگزیر ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬