رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل سے قربتیں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں تاہم اب آل سعود نے دنیا اور عالم اسلام کی مخالفتوں کے باوجودامریکہ کے ساتھ فوجی مشقیں بھی شروع کیں۔
سعودی شاہی فضائیہ اور امریکی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں کیں اس دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی۔
سعودی عرب اور امریکا کی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی فضائی مشقیں کیں جن میں امریکی ایف-15 ایگل فائٹر جیٹ طیاروں اور رائل سعودی ایئر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ایرانو فوبیا کی سازش کے تحت بعض عرب ملکوں کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے فائٹر طیاروں سے لیس امریکی بحری بیڑا ابراہام لنکن کو بحیرہ عمان میں تعینات کردیا جب کہ قطر میں امریکی فوجی بیس پر بھی جدید جنگی طیارے بھیجوا دیئے ہیں۔