ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تنقید کی ؛
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تنقید کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العالم نے خبر دی ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آل سعود نے سیاسی سرگرم خاتون نسیمہ السادہ کو کسی جرم کے بغیر 11 ماہ سے جیل میں قید کررکھا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نسیمہ السادہ کو صرف انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا دفاع کرنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے جبکہ مقدمہ چلائے بغیراب تک درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے اور ہزاروں افراد سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر بے گناہ جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے