01 July 2019 - 18:34
News ID: 440705
فونت
 آغا سید حسن موسوی :
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ رہبر معظم اور ان کے متعلقین و اثاثوں پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کرکے امریکی صدر ایران کے ساتھ مخاصمت کے شرمناک انجام سے دنیا کے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  آغا سید حسن موسوی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی کو امریکی صدر کے ذہنی دیوالیہ پن اور اسلام دشمن جنون کا واصح مظاہرہ قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ امریکہ کی دھمکیوں سے ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی راہ سے دستبردار نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر چالیس سالہ اقتصادی پابندیوں کا رسوا کن حشر امریکہ، اسرائیل اور ان کے آلہ کاروں کے لئے باعث عبرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم اور ان کے متعلقین و اثاثوں پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کرکے امریکی صدر ایران کے ساتھ مخاصمت کے شرمناک انجام سے دنیا کے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ دنیا کو یہ حقیقت ذہن نشین کرنی چاہیئے کہ امام سید علی خامنہ ای صرف ایرانی قوم کے ہی قائد نہیں بلکہ دنیائے تشیع کے سرپرست اور ولی فقہیہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم تشیع کا جملہ مال و اسباب رہبر معظم کا اثاثہ ہے، ان کے ہر حکم کی پیروی شیعیان عالم کے دینی واجبات میں سے ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬