01 July 2019 - 22:17
News ID: 440708
فونت
نجف اشرف میں حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی کے دفتر میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و عزاداری منعقد ہوئی ۔

رسا نیوز ایجسنی کے نجف اشرف کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں عراق کے بزرگ عالم دین حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی کے دفتر میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و عزاداری منعقد ہوئی ۔

آیت الله یعقوبی کی شرکت کے ساتھ اس مجلس میں مقررین و نوجہ خوانوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے فضایل و مصایب بیان کئے ۔

اس مجلس کے خطیب نے امام صادق علیہ السلام کی فضایل بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : امام صادق علیہ السلام نے بنی امیہ و بنی عباس حکومت کی کمزوری سے استفادہ کرتے ہوئے علوم آل محمد علیہم السلام کی نشر و اشاعت میں مشغول رہے ۔

خطیب نے بیان کیا : منحرفوں ، ملحدین ، زندیقوں اور ان جیسوں سے مقابلہ ایک دوسرا مسئلہ تھا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے زندگی میں انجام دیا اور مختلف شاگردوں کی تربیت کے ذریعہ انحراف کا مقابلہ کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬