رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور یہ عالمی معاہدہ ہم سب کیلئے مفید ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے حالیہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک ایران کے حالیہ اقدامات کو اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ کی وعدہ خلافی اور ایران مخالف امریکی دباؤ میں اضافہ کے پیش نظر، 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت طے کی گئی یورینیم کے افزودہ ذخیرے کی حد پار کرلی ہے۔
جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کوایک سال ہو گیا اور اسی دوران ایران نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر فریقین کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کا کافی وقت دیا.