17 July 2019 - 19:40
News ID: 440821
فونت
نائجیریا کے فوجیوں نے اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے میں شریک لوگوں پر حملہ کرکے کم سے کم ایک شخص کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی پرس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزکی کے حامیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا اور جیل میں قید شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا -

نائیجیریا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے کم سے کم ایک شخص کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا -

نائیجیریا فوج نے دسمبر دوہزار پندرہ میں اربعین حسینی کے موقع پر زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ اور شیخ زکزکی رہائشگاہ کی حملہ کرکے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا -

نائیجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ زکزکی کی رہائی کا بھی حکم جاری کردیا ہے لیکن نائیجیریا کی فوج اور حکومت نے انہیں ابھی تک جیل سے رہا نہیں کیا ہے

جیل میں آیت اللہ زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور ان کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ شیخ زکزکی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے-

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد نائیجیریا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور لوگ کی ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں - /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬