رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جوہری معاہدے کا مکمل نفاذ، ایران جوہری مسئلے اور خطے میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔
انہوں نے جوہری معاہدے کے فریم ورک کے اندر ایران جوہری مسئلے کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس بین الاقوامی معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔
چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے خطے میں کشیدگی کا آغاز کیا اور اب بھی واشنگٹن کو بین الاقوامی برادری کے مطالبات کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے غلط اور غیر تعمیری اقدامات جیسے ایران کے خلاف دباؤ میں اضافہ کرنے سے دستبردار ہونا چاہیے۔
کنگ شوانگ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہ کرنے سمیت ایران جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے کے لئے مناسب فضا فراہم کرے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے تمام رکن ممالک کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ سیاسی طریقے سے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے کوشش کریں۔ /۹۸۸/ ن