رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجا ناصر عباس جعفری حفظ الله نے ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مسئولین اور کارکنان سے ملاقات کی اور خطاب کیا اور کہایہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہ علیھم السلام اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اہل تشیع کو توڑنا اور کمزور کرنا چاہتے ہیں دشمنان مکتب اھلیبیت ع نے اس ڈر سے کہ پاکستان میں کہیں دوسرا خمینیؒ بُت شکن نہ پیدا ہوجائے ہمارے عظیم و شجاع قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ شھید کی برسی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دشمن وقت کو معلوم ہو جائے کہ ایک حسینی شہید کیا ہے یہاں ہزاروں حسینی ہیں جو ان کے مشن کو لے کر گامزن ہیں۔