17 July 2019 - 19:56
News ID: 440825
فونت
پاکستان نے چار مہینے بعد مشرقی فضائی حدود تمام کمرشل پروازوں کے لئے کھولتے ہوئے ہندوستان کے لئے فضائی حدود کے استعمال کی بندش ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سبھی ملکوں کے غیر فوجی طیاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی مسافر طیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود سے گذر سکیں گے- پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلان کے بعد اب افغانستان سے ہندوستان جانے والی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کر سکیں گی-

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے افغانستان کی ہوائی کمپنیوں کو بھاری نقصانات ہو رہے تھے جبکہ ہندوستان کی سرکاری ہوائی کمپنی ایئر انڈیا کو بھی کافی نقصان ہو رہا تھا۔ رواں سال فروری میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی اور فضائی سرحدوں میں کشیدگی کے بعد اپنی مشرقی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لئے بند کر دی تھیں-

پاکستان کے اس اعلان کے بعد اب لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالامپور و سری لنکا کی پروازیں بھی بحال ہو گئی ہیں-

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬