رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی ادارے کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام ، اقتصادی پروگرام اور ایران کے سائیبر نظام میں تخریب کاری ان جاسوسوں کی اصلی ماموریت تھی۔ انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس ایران کے اندر ماہرانہ انداز میں کام کررہے تھے اور ان کا ایکدوسرے کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 17 جاسوسوں ميں سے کوئی غیر ملکی نہیں ہے ان افراد کو امریکی ویزا کی لالچ دیکر تخریبی اور جاسوسی پر مبنی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ رابطہ کا اعتراف کیا ہے اور ان افراد کو مزد قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن
منبع: مہر نیوز اردو