رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں موجود ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل ہے۔
انہوں نے فلسطین مسئلہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ترکی اور ملائیشیا کو مل کر فلسطین کے مسئلہ کو زندہ رکھنا ہو گا۔
مہاتیر محمد نے تاکید کرتے ہوئے کہا : انقرہ کے ساتھ مل کر فلسیطینوں کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بیان کیا : ملائیشیا اور ترکی دونوں مسلمان ملک ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
ملیشیا کے وزیراعظم نے بیان کیا : بہت سے ممالک ہمیں ٹیکنالوجی نہیں دے رہے لیکن ہمیں ترکی کی طرف سے آفر ملی ہے جس پر مسلم ملک کے بہت شکر گزار ہیں۔
مہاتیر محمد نے کہا : ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے ترکی سے جلد بات چیت چاہتے ہیں کیونکہ ہم بھی دفاعی میدان میں خود کفیل ہونا چاہتے ہیں۔