رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ان کے دفتر نجف اشرف میں ان سے ملاقات و گفتگو کی ۔
قائد ملت جعفریہ اور مرجع عالی قدر کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں شیعوں کی موجودہ صورتحال پر گفتگو و تبادلہ خیال ہوا۔
سید ساجد نقوی اور ان کے ساتھ موجود علمای کرام نے اپنی گفتگو میں پاکستان کے طلاب کی علمی پیش رفت و ان کی تبلیغی امور پر خاص گفتگو کی ۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،نمائندہ قائد عالیجناب غلام قنبر قرائتی، مولانا سید نسیم عباس کاظمی مولانا محمد مجیر میثمی صاحب مولانا صابر حسین جوادی مولانا سلیم انور مولانا عقیل اختر ترابی مولانا ساجد رضا خان مولانا نذر عباس مطہری مولانا حاکم علی مولانا باقر علی سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھے ۔