08 August 2019 - 21:12
News ID: 441016
فونت
کشمیر میں بھارتی فوج نے آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے اب تک ۵۰۰ سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے اب تک 500 سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے بعد سے کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، مسلسل چوتھے روز کرفیو کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، وادی بھر میں نظام ِزندگی مفلوج ہے اور کشمیریوں کے احتجاج کو زبردستی روکنے کے لیے پوری ریاستی مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر عملاً فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہےبھارتی فوج نے 500 سے زائد سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے، سری نگر، بارہ مولا اور دیگر علاقوں میں پولیس اسٹیشنز اور جیل سیاسی کارکنوں سے بھر گئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬