
رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشہور عالم دین آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے عراق کے صوبہ بصرہ کے ورزشکاروں کے ایک گروہ سے ملاقات میں جوانوں کو تحصیل علم و ثقافت پر توجہ دینے کی ضرورت پر جو معاشرے و اپنی شخصیات کو مضبوط بنانے کا سبب ہوتا ہے تاکید کی ہے اور اظہار کیا ہے کہ ایک نیک و اچھا معاشرہ بغیر نیک افراد کی تربیت کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔
انہوں نے مظلوم کی حمایت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : جوانوں کے اندر امید و آرزو کی پرورش ہوتی ہے اس وجہ سے انسانی و سماجی و ثقافتی فعالیت کی طرف اپنی زندگی بسر کرنے کے زمانہ میں خاص توجہ دینی چاہیئے ، ظلم اور مظلوم لوگوں کی محرومیت کو ختم کرنے کے سلسلہ میں سائستہ کوشش کرنی چاہیئے ۔
عراق کے مشہور عالم دین نے وضاحت کی ہے کہ اس کے علاوہ کہ ورزش انسان کے جسم کے لئے کافی فائدہ مند ہے ، نیک مقاصد کے انجام پانے کے لئے اہم وسیلہ اور معاشرے کے امور میں نیک و سرگرم حضور کے ذریعہ روح کے لئے کے سکون کا وسیلہ ہوتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے وطن سے عشق کے احساس کو مضبوط بنانے اور لوگوں کی خدمت کرنے کی تاکید کی ہے اور کہا : میدان میں کھیلنے کے لئے اترے کھلاڑی جب وہ قومی گانا گاتے ہیں اس وقت ان کے آنکھوں سے آنسو نکلنے لگتے ہیں یہ علامت ہے کہ وہ اپنے وطن اور اپنی عوام سے کس حد تک محبت کرتے ہیں ۔
آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے اپنی ملاقات کے اختمامی مراحل میں بعض حکام و سیاستدانوں کی طرف سے معاشرے میں لوگوں کے درمیان نا امیدی پھیلانے پر شدید نتقید کی ہے ۔