14 August 2019 - 12:43
News ID: 441047
فونت
ھندوستان:
جے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد اب 15 پولیس اسٹیشنوں کے حددومیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد جے پورپولیس نے شہر گلتا گیٹ ، رام گنج ، سبھاش چوک ، مانک چوک ، برہما پوری ، کوتھاولی ، سنجے سرکل ، ناہر گڑھ ، شاستری نگر ، بھٹہ بستی ، آدرش نگر ، موتی ڈنگری ، لال کوٹی ، ٹرانسپورٹ نگراور جواہرنگر میں رات سے دفعہ 144 کا نفاذ کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منگل کے عیدگا علاقہ میں پرتشدد واقعات کے بعد منگل کی رات پھر ایک بار حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہجوم کو قابو میں کرنےکے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔ گزشتہ دو دنوں سے جے پور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور کل رات 30 گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

جس کے بعد پولیس نے 15 اسٹیشنوں کے حددو میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات 30 گاڑیوں میں توڑپھوڑ کے بعد دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعات ہوئے۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیاگیا۔

فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس نے 5 افراد کوگرفتار کیااور 60 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔ جس کے بعد منگل کے روزدن پرحالات پرامن تھے۔ لیکن منگل کی رات میں حالات ایک بارپھر کشیدہ ہوگئے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬