15 August 2019 - 13:37
News ID: 441058
فونت
اسلامی تعاون تنظیم :
او آئی سی نے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی نے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں۔

اوآئی سی نے ہندوستانی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی کو روکنا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬