18 August 2019 - 12:50
News ID: 441080
فونت
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس خوش آئیند ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس خوش آئیند ہے کشمیریوں کی مشکلات کا تدارک کرنا یواین سیکورٹی کونسل کی بھی ذمہ داری ہے ۔بھارتی وزیردفاع کا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بیان بھارتی جنگی جنونیت کی واضع مثال ہے بلوچستان میں جاری دہشگردی کے پیچھے ہندوستان ملوث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس مسئلے پر بات کی ہے۔سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیاہندوستان کی بھرپورمخالفت کے باوجود سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے تاہم یہ ایک مسلسل جدوجہد ہے ہمیں ہر محاذ پر ہر پلیٹ فارم پر مظلوم کشمیریوں کے لئے سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنا ہوگی ۔


انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایل او سی پر مسلسل کشیدگی کو بڑھا رہا ہے ہندوستان کے وزیر دفاع جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات کررہا ہے ۔بھارت کی جنگی جنونیت پورے خطے کے امن کو داو پر لگائے ہوئے ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے۔جسے دنیا کئی دہائیوں سے نظر انداز کرتی آئی ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬